ریاض حسین
تربیال: واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی )واپڈا( نے کہا ہے کہ تربیال پنجم توسیعی پن بجلی منصوبے میں کھدائی کے دوران پانی داخل ہونے کے واقعے کے بعد تمام کارکنوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ اتھارٹی نے منصوبے کی مرکزی سرنگ منہدم ہونے سے متعلق خبروں کو بھی غلط قرار دیا ہے۔
واپڈا کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق (کنیکٹنگ ٹنل) رابطہ سرنگ کےدوسرے بینچ کی کھدائی کے دوران کمزور چٹانی حصہ اچانک منہدم ہوگیا، جس کے نتیجےمیں انٹیک پٹ میں موجود پانی سرنگ اور زیر تعمیر پاور ہاؤس کے حصے میں داخل ہوگیا۔
واپڈا کا کہنا ہے کہ انٹیک پٹ سے پانی مکمل طور پر نکال دیا گیا ہے، جبکہ زیر تعمیر پاور ہاؤس سے پانی نکالنے کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے۔
اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ اس واقعے سے مرکزی ٹی فائیو سرنگ، زیر تعمیر پاور ہاؤس، ٹیل ریس کلورٹ اور سوئچ یارڈ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ واپڈا کے مطابق واقعے میں کوئی شخص زخمی یا جاں بحق نہیں ہوا۔
تاہم بعض میڈیا رپورٹس میں مقامی انتظامیہ کے حکام کے حوالے سے دعو ٰی کیا گیا ہے کہ پانی کے تیز بہاؤ میں ایک مزدور بہہ گیا تھا، جسے بعدازاں بحفاظت نکال لیا گیا۔
اس حوالے سے واپڈا اور مقامی انتظامیہ کے بیانات میں فرق پایا جاتا ہے اور واقعے کی مکمل تفصیالت کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوسکی۔
پانی داخل ہونے کی فوری وجہ کے بارے میں بھی مختلف اطالعات سامنے آئی ہیں۔ واپڈا کے مطابق کھدائی کے دوران کمزور چٹانی حصہ منہدم ہونے سے پانی سرنگ میں داخل ہوا، جبکہ بعض دوسری رپورٹس میں حفاظتی بند )پروٹیکٹو بنڈ( میں شگاف پڑنے کا ذکر کیا گیا ہے۔
واپڈا کے اعلٰی حکام، منصوبے کے انجینئر اور ٹھیکیدار کمپنی کے نمائندے صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ واقعے کی نوعیت، ممکنہ تکنیکی مسائل اور تعمیراتی کام دوبارہ شروع کرنے کے لیے ضروری اقدامات کا تعین کیا جاسکے۔
اگرچہ واپڈا نے منصوبے کے اہم تعمیراتی حصوں کو نقصان پہنچنے کی خبروں کی تردید کی ہے، تاہم اس واقعے نے ملک کے اہم پن بجلی منصوبوں میں تعمیراتی تحفظ، انجینئرنگ نگرانی اور خطرات سے نمٹنے کے انتظامات سے متعلق سواالت کو جنم دیا ہے۔
اتھارٹی نے تاحال یہ واضح نہیں کیا کہ تازہ واقعے سے منصوبے کی تکمیل میں مزید تاخیر ہوگی یا نہیں، جبکہ ممکنہ مالی نقصان کے تخمینے سے متعلق بھی کوئی تفصیالت جاری نہیں کی گئیں۔
منصوبے کا پس منظر تربیال پنجم توسیعی پن بجلی منصوبے کے تحت پاکستان کے قومی گرڈ میں مجموعی طور پر 1,530 میگاواٹ بجلی شامل کرنے کا منصوبہ ہے۔ اس مقصد کے لیے 510 میگاواٹ صالحیت کے تین پیداواری یونٹس نصب کیے جائیں گے۔ اس منصوبے میں دریائے سندھ پر واقع تربیال ڈیم کی پہلے سے موجود سرنگ نمبر پانچ کو استعمال کیا جائے گا۔ منصوبے کی تکمیل کے بعد تربیال ڈیم کی مجموعی پیداواری صالحیت 4,888 میگاواٹ سے بڑھ کر 6,418 میگاواٹ ہوجائے گی۔
اس منصوبے کے لیے عالمی بینک نے 390 ملین ڈالر جبکہ ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے 300 ملین ڈالر کی مالی معاونت فراہم کی ہے۔ اسے پاکستان میں مقامی اور قابل تجدید توانائی کی پیداوار بڑھانے کے لیے ایک اہم منصوبہ قرار دیا جاتا ہے۔
تاہم منصوبے پر عمل درآمد کے دوران پہلے بھی تاخیر اور تعمیراتی مشکالت سامنے آچکی ہیں۔ اگست 2025 میں حفاظتی کوفرڈیم )عارضی حفاظتی بند( کی ناکامی کا ایک واقعہ پیش آیا تھا، جس کے نتیجے میں تعمیراتی مقام پر پانی داخل ہوگیا اور کام متاثر ہوا تھا۔ تازہ واقعے نے ایک مرتبہ پھر تعمیراتی حفاظتی انتظامات، تکنیکی نگرانی اور انجینئرنگ کے مقررہ معیار پر عمل درآمد سے متعلق سواالت اٹھا دیے ہیں۔
ماہرین کے مطابق تعمیراتی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے سے پہلے واقعے کی وجوہات کا تفصیلی تکنیکی جائزہ لینا ضروری ہے تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ پانی داخل ہونے کا اصل سبب کیا تھا اور مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کے لیے اضافی حفاظتی اقدامات کی ضرورت ہے یا نہیں۔
اس کے عالوہ تکنیکی تحقیقات کے نتائج، ممکنہ مالی نقصان اور منصوبے کی تکمیل کے نئے شیڈول سے متعلق شفاف معلومات فراہم کرنا بھی اہم ہوگا۔
واپڈا نے تاحال تحقیقات اور صورت حال کے جائزے سے متعلق مزید تفصیالت جاری نہیں کیں اور نہ ہی منصوبے کی تکمیل کے لیے نظرثانی شدہ شیڈول کا اعالن کیا ہے۔
