پشین میں پولیس، اے ٹی ایف اور سی ٹی ڈی کا بڑا آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 6 شدت پسند مارے گئے۔

پشین (پاک ٹوڈے): پشین میں پولیس، اینٹی ٹیررازم فورس (اے ٹی ایف) اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مشترکہ آپریشن کیا، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 6 مشتبہ شدت پسند مارے گئے، جبکہ 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مشترکہ آپریشن قلعہ عبداللہ اور کوئٹہ سے ملحقہ علاقوں سرانان، کلی اجرم، کلی سلطان، کلی مسافر اور گردونواح میں کیا گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور بلوچ لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) سے تعلق رکھنے والے مشتبہ دہشتگردوں کی علاقے میں موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔

ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور مشتبہ افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 6 مشتبہ شدت پسند مارے گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران 5 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک اے ٹی ایف اہلکار زخمی ہوا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے مبینہ دہشتگرد پولیس تھانوں اور چوکیوں پر حملوں میں ملوث تھے۔

کارروائی کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

Related posts

سندھ ہائی کورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کی واپسی کا حکم معطل کر دیا

عدالت کا سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی کے 24 اراکین کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

صوبائی وزیر اطلاعات شفیع جان کا پنجاب پولیس کی جانب سے وزیراعلیٰ کو اغوا کرنے کی کوشش پر شدید ردعمل