نوشہرہ (پاک ٹوڈے): اسسٹنٹ کمشنر اوگی مانسہرہ عادل وسیم کی گاڑی پر نوشہرہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق زخمی اسسٹنٹ کمشنر کو علاج کے لیے پشاور کے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ عادل وسیم کا تعلق نوشہرہ کے علاقے صالح خانہ سے ہے اور وہ اپنے گاؤں آئے ہوئے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گاؤں سے واپسی کے دوران نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ واقعے کی مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔