ضلع مہمند (پاک ٹوڈے): لوئر سب ڈویژن یکہ غنڈ کے علاقے سپری میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد قتل ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ 30 اور 31 اکتوبر کی درمیانی شب پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے دونوں کو فائرنگ کرکے نشانہ بنایا۔ دونوں کا تعلق مہمند کے علاقے میچنئی سے بتایا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتولین کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے تھا۔
میچنئی ضلع مہمند کے جنوبی حصے میں واقع ہے اور پشاور سے تقریباً 30 کلومیٹر شمال میں واقع ہے۔ ماضی میں اس علاقے میں کالعدم تنظیم کے مسلح افراد سرکاری عمارتوں کو دھماکوں سے نشانہ بنا چکے ہیں۔