پاک افغان فورسز کے درمیان کرم اور وزیرستان کے سرحدی علاقوں میں ایک بار پھر جھڑپیں

پشاور (پاک ٹوڈے): کرم اور وزیرستان کے سرحدی علاقوں میں پاک افغان فورسز کے درمیان ایک بار پھر فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز کرم اور وزیرستان کے سرحدی سیکٹرز میں پاک افغان فورسز کے درمیان فائرنگ کا ایک اور تبادلہ ہوا۔ رپورٹس میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ طورخم بارڈر گیٹ پر بھی دونوں فریقین کے درمیان کشیدگی اور تشدد کے واقعات پیش آئے ہیں۔

تاہم ان واقعات کی نوعیت، فائرنگ کے تبادلے کی وجوہات اور ممکنہ جانی نقصان سے متعلق مزید تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئیں۔

Related posts

بائننس پر مبینہ سائبر حملہ: خطرہ بلاک چین کو ہے یا ایکسچینجز کے سیکیورٹی نظام کو؟

نوشہرہ میں اسسٹنٹ کمشنر اوگی عادل وسیم پر فائرنگ، زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

مہمند میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد قتل