پشاور میں ایم این اے شیر علی ارباب کے گھر پر مسلح افراد کا حملہ، توڑ پھوڑ

پشاور (پاک ٹوڈے): پشاور سے رکن قومی اسمبلی شیر علی ارباب کے گھر پر مسلح افراد نے حملہ کرکے گھر اور حجرے میں توڑ پھوڑ کی۔

ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے گھر میں توڑ پھوڑ کے دوران اہل خانہ کے موبائل فون بھی اپنے ساتھ لے لیے۔ واقعے کے وقت شیر علی ارباب گھر پر موجود نہیں تھے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

Related posts

پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی میں مولانا فضل الرحمٰن کی تقریر کی بھرپور تائید کردی

افغانستان کے شمالی سالنگ میں گاڑی اور آئل ٹینکر کا تصادم، 5 افراد جاں بحق، 16 زخمی

لاہور: خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں سگا بھائی گرفتار