پاکستان سے افغانستان کی حالیہ ترقی برداشت نہیں ہو رہی، افغان نائب وزیر

ننگرہار (پاک ٹوڈے): افغان وزارت اطلاعات و ثقافت کے نائب وزیر برائے اشاعت مہاجر فراہی نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں ہونے والی حالیہ پیش رفت کو برداشت نہیں کرپا رہا۔

ننگرہار میں صحافیوں کی فکری، نظریاتی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے حوالے سے منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مہاجر فراہی نے پاکستان پر ایک کوشش کا الزام عائد کیا۔

افغان نائب وزیر کے مطابق پاکستان نے نورستان کے ضلع کامدیش میں متعدد مسلح افراد کو منتقل کرنے کی کوشش کی، تاہم ان کے بقول اسلامی امارت نے اس منصوبے کو ناکام بنا دیا۔

Related posts

مردان میں ایم پی اے عبدالسلام آفریدی اغوا

پشاور: انصاف ڈاکٹرز فورم کے صدر ڈاکٹر نبی جان مبینہ طور پر لاپتہ

این سی سی آئی اے کا ہنی ٹریپ اور سائبر فراڈ نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈاؤن، 26 ملزمان گرفتار