مردان (پاک ٹوڈے): ایم پی اے عبدالسلام آفریدی کو مردان میں ان کے حجرے کے قریب سے اغوا کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق تین فیلڈر گاڑیوں میں سوار افراد نے عبدالسلام آفریدی کی گاڑی کا تعاقب کیا اور اسے گھیر لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی گھیرنے کے بعد 14 سے 15 مسلح افراد نے ایم پی اے عبدالسلام آفریدی کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔
واقعے کے بعد علاقے میں تشویش پائی جاتی ہے جبکہ مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں مگر حالیہ دنوں پی ٹی آئی اراکین اسمبلی اور قائدین کے خلاف ” نامعلوم افراد ” کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔