بنوں (پاک ٹوڈے): شگئی مچن خیل کے علاقے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں اسپرکہ سدرون کے رہائشی حکیم اللہ ولد ثمر گل جاں بحق ہوگئے۔
واقعے کے بعد حکیم اللہ کی میت اسپتال سے ان کے آبائی گھر منتقل کردی گئی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ واقعے کے محرکات سے متعلق معلومات جمع کی جارہی ہیں۔