22
اسلام آباد (پاک ٹوڈے): وزیراعظم ہاؤس میں آج دوپہر 2 بجے کے بعد کسی بھی وقت اعلیٰ سطح کا اجلاس متوقع ہے، جس میں وفاقی وزراء اور اہم حکام شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر کی امن و امان کی صورتحال، صوبے میں سیکیورٹی حالات اور وفاق و صوبے کے درمیان رابطوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آئین کے آرٹیکل 233 اور 234 کے تحت خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کے امکان پر بھی مشاورت کی جائے گی۔
تاہم وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک کے مطابق خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی نافذ کرنے کا تاحال کوئی باضابطہ فیصلہ نہیں ہوا۔
