راولپنڈی (پاک ٹوڈے): بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 29 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 26 نومبر تک توسیع کر دی گئی۔
راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں بشریٰ بی بی کے خلاف نومبر احتجاج سے متعلق 29 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ سماعت جج امجد علی شاہ نے کی، جس کے دوران بشریٰ بی بی کے وکیل فیصل ملک کی سربراہی میں قانونی ٹیم اور پراسیکیوشن کے نمائندے بھی عدالت میں موجود تھے۔
یہ مقدمات راولپنڈی، ٹیکسلا اور اٹک میں نومبر کے احتجاج کے دوران درج کیے گئے تھے، جن میں بشریٰ بی بی کو نامزد کیا گیا ہے۔
عدالت نے 29 مقدمات میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں میں 26 نومبر تک توسیع کرتے ہوئے درخواستوں کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی۔
