19
اپر دیر (پاک ٹوڈے): خیبرپختونخوا کے ضلع اپر دیر کے علاقے دوبندو میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مشتبہ شدت پسندوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق کارروائی سنگار، اترنگو اور سنگار ٹاپ کے گردونواح میں جاری ہے، جبکہ علاقے میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی پروازیں بھی دیکھی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تاحال آپریشن کے نتائج یا ممکنہ جانی نقصان سے متعلق کوئی مصدقہ معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔
