16
واشنگٹن (پاک ٹوڈے): امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے علاقے لوگن سرکل میں ایک اسپورٹس کلب میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔
واقعہ جمعرات کی صبح تقریباً 8 بجے پیش آیا۔ اسپورٹس کلب کا مقام وائٹ ہاؤس سے تقریباً 1.6 کلومیٹر کے فاصلے پر بتایا گیا ہے۔
فائرنگ کے بعد حملہ آور اپنے اپارٹمنٹ میں جا کر محصور ہو گیا، جہاں پولیس کے ساتھ طویل مقابلہ جاری رہا۔ بعد ازاں حملہ آور نے خودکشی کر لی۔
