مہنگائی اور مظالم سے معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا، حافظ نعیم الرحمان کا لاہور دھرنے سے خطاب

 

لاہور (پاک ٹوڈے): امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے لاہور میں احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی حکومت پر سخت تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ مہنگائی نے عام آدمی کا چولہا ٹھنڈا کر دیا ہے اور حکمرانوں کے مظالم سے کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔
دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں خواتین شدید غیر محفوظ ہیں اور صوبائی حکومت نے 11 ہزار میں سے تقریباً 7 ہزار گرلز اسکول آؤٹ سورس کر کے غریبوں سے تعلیم کا حق چھین لیا ہے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ ملک میں 40 فیصد سے زائد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے، جبکہ گزشتہ چھ سال میں پنجاب میں غربت کی شرح میں 41 فیصد تک کا تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات پر بھاری ٹیکسز، آئی پی پیز کے معاہدوں اور بنیادی صحت و تعلیم کے شعبوں کی زبوں حالی کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے کا اعادہ کیا اور واضح کیا کہ عوام کے حقوق کے لیے یہ احتجاجی تحریک پورے ملک میں پھیلا دی جائے گی۔

Related posts

کرک میں پولیس اہلکاروں پر حملے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا اظہار افسوس

خیبرپختونخوا میں ڈینگی کا پھیلاؤ، کوہاٹ میں کیسز کی تعداد 1,347 تک پہنچ گئی

حکومت اور پی ٹی آئی میں ثالثی کیلئے مولانا فضل الرحمان نے 5 شرائط پیش کردیں