لکی مروت میں پولیس پر فائرنگ، سپاہی ممتاز خان جان سے گئے

پشاور (پاک ٹوڈے): لکی مروت کے علاقے شہباز خیل اڈہ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار سپاہی ممتاز خان جان سے گئے۔

پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے اچانک فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں سپاہی ممتاز خان موقع پر جان سے گئے۔ ساتھی اہلکار کی جوابی فائرنگ پر حملہ آور فرار ہوگئے۔

واقعے کے بعد علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

Related posts

اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی کی افغان وزیر برائے مہاجرین سے ملاقات، انسانی امداد پر گفتگو

پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی میں مولانا فضل الرحمٰن کی تقریر کی بھرپور تائید کردی

افغانستان کے شمالی سالنگ میں گاڑی اور آئل ٹینکر کا تصادم، 5 افراد جاں بحق، 16 زخمی