پشاور (پاک ٹوڈے): ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ کے علاقے شلوبر میں پشاور پولیس کے گھر پر چھاپے کے دوران مبینہ فائرنگ سے طارق نامی نوجوان جاں بحق جبکہ ایک بچی زخمی ہوگئی۔
ڈی پی او خیبر کے مطابق جاں بحق نوجوان پشاور پولیس کو سنیچنگ کے مقدمات میں مطلوب تھا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق اور بچی زخمی ہوئی۔
زخمی بچی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔