اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی کی افغان وزیر برائے مہاجرین سے ملاقات، انسانی امداد پر گفتگو

کابل (پاک ٹوڈے): افغانستان کی وزارت برائے مہاجرین و واپسی کے مطابق، افغانستان کے وزیر مولوی عبدالکبیر نے افغانستان میں اقوام متحدہ کی سیکریٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ اور یوناما کی سربراہ رباب فاطمہ سے ملاقات کی، جس میں انسانی امداد اور عالمی برادری کے ساتھ روابط کے امور پر گفتگو کی گئی۔

وزارت کے اعلامیے کے مطابق، رباب فاطمہ نے ضرورت مند افراد اور وطن واپس آنے والے افغان مہاجرین کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری رکھنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ انسانی امداد کے حصول، انسانی حقوق اور کابل کے عالمی برادری کے ساتھ روابط میں سہولت فراہم کرنا ان کی ترجیحات میں شامل ہیں۔

ملاقات میں مولوی عبدالکبیر نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ مہاجرین کی بستیوں میں بنیادی ڈھانچے اور ضروری سہولیات کی فراہمی میں تعاون کرے۔

افغان وزیر نے کہا کہ افغانستان دنیا کے ساتھ مثبت تعلقات کی خواہاں ہے۔

Related posts

سہیل آفریدی حفاظتی تحویل میں ہیں، کرپشن کے ثبوت مل گئے، چارج شیٹ لگائی جائے گی، ثمر ہارون بلور

افغانستان نے چھ اوورز کے کرکٹ مقابلے میں جنوبی افریقہ کو شکست دے دی

آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکرز کے بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کی اطلاعات، عالمی منڈی میں تیل مہنگا