عالمی منڈی (پاک ٹوڈے): آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکرز کے بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کی اطلاعات کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
جمعے کو برینٹ خام تیل کی قیمت میں ایک ڈالر 20 سینٹ اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی فی بیرل قیمت 116 ڈالر ہوگئی۔
الجزیرہ کے مطابق رواں ماہ کے دوران برینٹ خام تیل کی قیمت میں تقریباً 11 فیصد اضافے کا امکان ہے۔