ترکیہ کا پاک افغان سرحدی علاقے میں داعش خراسان کے مبینہ کارندے کے خلاف انٹیلی جنس آپریشن، ملزم گرفتار

انقرہ (پاک ٹوڈے): ترکیہ کی قومی انٹیلی جنس ایجنسی (ایم آئی ٹی) نے داعش خراسان (آئی ایس کے پی) سے وابستہ ایک مبینہ کارندے کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا ہے۔

ترک انٹیلی جنس کے سرکاری بیان کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ وہ ’’اوغور بہادر‘‘ کا خفیہ نام استعمال کرتا تھا۔ ایجنسی نے کارروائی کے دوران اسے گرفتار کرکے ترکیہ منتقل کردیا۔

ایم آئی ٹی کی انٹیلی جنس معلومات کے مطابق مشتبہ شخص ترکیہ سے پاک افغان خطے میں داخل ہوا تھا، جہاں وہ داعش خراسان کے مختلف کیمپوں میں سرگرم رہا اور تنظیم کی جانب سے سونپی گئی ذمہ داریاں انجام دیتا رہا۔

ترک انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ ملزم نے خطے میں داعش خراسان کے متعدد کیمپوں میں مختلف نوعیت کے فرائض انجام دیے تھے۔

Related posts

پاکستان میں انتخابی اصلاحات کی نئی کوشش، کیا سیاسی جماعتیں دھاندلی کے الزامات ختم کر سکیں گی؟

راشد خان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 200 وکٹیں لینے والے دنیا کے پہلے بولر بن گئے

پاکستان میں ذہنی مریضوں کی تعداد 3 کروڑ 20 لاکھ سے تجاوز کرگئی