پاکستان میں ذہنی مریضوں کی تعداد 3 کروڑ 20 لاکھ سے تجاوز کرگئی

اسلام آباد (پاک ٹوڈے): وزارت صحت نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ پاکستان میں ذہنی صحت کے مسائل سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 20 لاکھ 40 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

وزارت صحت کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کیے گئے گلوبل برڈن آف ڈیزیز اسٹڈی کے اعدادوشمار کے مطابق، 2023 تک اسلام آباد میں ذہنی صحت کے مسائل سے متاثرہ افراد کی تعداد تقریباً 3 لاکھ تھی، جبکہ ملک بھر میں رجسٹرڈ ماہرین نفسیات کی تعداد صرف 1,050 ہے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 406، سندھ میں 228، خیبرپختونخوا میں 122 اور بلوچستان میں 44 رجسٹرڈ ماہرین نفسیات خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں ہر 2 لاکھ 45 ہزار 400 افراد کے لیے ایک ماہر نفسیات دستیاب ہے۔

وزارت صحت نے ملک میں ایڈز سے متاثرہ افراد کے اعدادوشمار بھی قومی اسمبلی میں پیش کیے، جن کے مطابق پاکستان بھر میں ایسے مریضوں کی تعداد 3,900 ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق سندھ میں ایڈز کے سب سے زیادہ 1,915 مریض ہیں، جبکہ پنجاب میں 1,765، خیبرپختونخوا میں 139، بلوچستان میں 46، اسلام آباد میں 30، آزاد کشمیر میں 4 اور گلگت بلتستان میں ایک مریض رجسٹرڈ ہے۔

Related posts

پاکستان میں انتخابی اصلاحات کی نئی کوشش، کیا سیاسی جماعتیں دھاندلی کے الزامات ختم کر سکیں گی؟

ترکیہ کا پاک افغان سرحدی علاقے میں داعش خراسان کے مبینہ کارندے کے خلاف انٹیلی جنس آپریشن، ملزم گرفتار

راشد خان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 200 وکٹیں لینے والے دنیا کے پہلے بولر بن گئے