نیویارک (پاک ٹوڈے): ترک صدر رجب طیب اردوغان نے غزہ کی صورتحال پر خاموش رہنے والوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقتی خاموشی سے کوئی مسئلہ ختم نہیں ہوتا، تاریخ سب کچھ یاد رکھتی ہے۔
22 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اردوغان نے غزہ میں جاری صورتحال پر عالمی برادری کی خاموشی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
ترک صدر نے کہا کہ بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ خاموش رہنے سے مسئلہ ختم ہوجائے گا، لیکن اگر لوگ خاموش بھی رہیں تو تاریخ خاموش نہیں رہے گی۔
اردوغان نے کہا کہ کوئی شخص اپنے ضمیر سے فرار اختیار کرسکتا ہے، لیکن تاریخ سے فرار ممکن نہیں۔ ان کے مطابق اگر کوئی تاریخ سے بھی بچنے کی کوشش کرے تو وہ اللہ کی سزا سے نہیں بچ سکے گا۔
