بنوں (پاک ٹوڈے): پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سہیل آفریدی نے بنوں میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل میں قوم کی جنگ لڑ رہے ہیں اور انہیں موجودہ عدالتوں سے کوئی امید نہیں ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان آج بھی کسی قسم کی ڈیل نہیں کر رہے کیونکہ ان کا تمام تر اعتماد پاکستان کے نوجوانوں پر ہے جو انہیں انصاف دلائیں گے۔
سہیل آفریدی نے 27 ستمبر کو عوام اور بالخصوص یوتھ کو سڑکوں پر نکلنے کی اپیل کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ احتجاج کے موقع پر سب سے پہلے خود وہاں موجود ہوں گے۔ انہوں نے کارکنان کو خوفزدہ نہ ہونے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ عوام اتنی بڑی تعداد میں میدان میں نکلیں کہ کسی کو کوئی سخت اقدام یا گولی چلانے کی ہمت نہ ہو سکے۔
