خلیلزاد کا پاکستان اور افغانستان پر کشیدگی کم کرنے اور معاہدہ کرنے پر زور

اسلام آباد (پاک ٹوڈے): افغانستان کے لیے امریکا کے سابق خصوصی نمائندے زلمے خلیلزاد نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری کشیدگی کم کرنے اور دونوں ممالک کے مابین معاہدہ کرنے پر زور دیا ہے۔

زلمے خلیلزاد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ جنگ کو مزید پھیلانے اور اس تنازع میں افغانستان کی حمایت میں بھارت یا روس کی ممکنہ شمولیت کے بجائے کشیدگی میں کمی اور باہمی معاہدہ زیادہ مناسب راستہ ہے۔

انہوں نے تجویز دی کہ کابل اور اسلام آباد ایسا معاہدہ کریں جس کے تحت دونوں ممالک اس بات کے پابند ہوں کہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، داعش یا کسی دوسرے فرد اور گروہ کو اپنی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

خلیلزاد نے مزید کہا کہ اب پاکستان کی باری ہے کہ وہ اس معاملے میں عملی اقدام کرے۔

Related posts

پاک افغان کشیدگی: واشنگٹن کی سفارتی پیشکش، اسلام آباد کی شدت پسندی کے خلاف کارروائی کی شرط پر کابل کا جوابی مؤقف

دو افراد کے قتل کے خلاف تنگ مسیزئی میں دھرنا دوسرے روز بھی جاری، کوئٹہ چمن شاہراہ بند

عمران خان سے رابطہ منقطع ہونے پر بیٹے قاسم خان کا اظہارِ تشویش، رہائی کا مطالبہ