اسلام آباد (پاک ٹوڈے): پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے والد سے رابطہ نہ ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان سے بات کرنے کی اجازت اور رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
قاسم خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ والد سے مکمل رابطہ منقطع ہونا ناقابلِ برداشت ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ انہیں اپنے والد سے بات کرنے کی اجازت دی جائے اور عمران خان کو رہا کیا جائے۔