صحافیوں کے خلاف جرائم پر استثنیٰ ختم کرنے کا عالمی دن، اقوام متحدہ کا انصاف کا مطالبہ

نیویارک (پاک ٹوڈے): اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے 2 نومبر کو صحافیوں کے خلاف جرائم پر استثنیٰ ختم کرنے کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ دنیا بھر میں صحافی سچ سامنے لانے کے لیے بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں۔

انتونیو گوتریس نے اپنے پیغام میں کہا کہ جب صحافیوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے اور انہیں رپورٹنگ سے روکا جاتا ہے تو اس کا نقصان پوری دنیا کو اٹھانا پڑتا ہے۔

انہوں نے عالمی سطح پر صحافیوں کے لیے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔

Related posts

پاک افغان کشیدگی: واشنگٹن کی سفارتی پیشکش، اسلام آباد کی شدت پسندی کے خلاف کارروائی کی شرط پر کابل کا جوابی مؤقف

دو افراد کے قتل کے خلاف تنگ مسیزئی میں دھرنا دوسرے روز بھی جاری، کوئٹہ چمن شاہراہ بند

عمران خان سے رابطہ منقطع ہونے پر بیٹے قاسم خان کا اظہارِ تشویش، رہائی کا مطالبہ