جمرود شاہ کس میں فوم فیکٹری میں آتشزدگی، ریسکیو آپریشن جاری

ضلع خیبر (پاک ٹوڈے): خیبر کے علاقے جمرود شاہ کس میں فوم بنانے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی، جس کے بعد ریسکیو 1122 نے فائر فائٹنگ آپریشن شروع کردیا ہے۔

ریسکیو 1122 خیبر کے مطابق 2 نومبر کو کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوتے ہی خیبر سے 2 فائر وہیکلز اور ایک واٹر باؤزر پر مشتمل ٹیم جائے وقوعہ پر روانہ کی گئی، جبکہ پشاور سے مزید 2 فائر وہیکلز بھی طلب کرلی گئیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں فوم اور دیگر آتش گیر مواد کی موجودگی کے باعث آگ کی شدت زیادہ ہے۔ فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کارروائی شروع کردی ہے۔

حکام کے مطابق تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، جبکہ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

Related posts

پاک افغان کشیدگی: واشنگٹن کی سفارتی پیشکش، اسلام آباد کی شدت پسندی کے خلاف کارروائی کی شرط پر کابل کا جوابی مؤقف

دو افراد کے قتل کے خلاف تنگ مسیزئی میں دھرنا دوسرے روز بھی جاری، کوئٹہ چمن شاہراہ بند

عمران خان سے رابطہ منقطع ہونے پر بیٹے قاسم خان کا اظہارِ تشویش، رہائی کا مطالبہ