بنوں (پاک ٹوڈے): بنوں میں ڈگری کالج غلہ منڈی کے قریب پولیس گاڑی کو دھماکے سے نشانہ بنایا گیا، تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کے وقت گاڑی میں موجود تمام اہلکار محفوظ رہے، تاہم پولیس گاڑی کو نقصان پہنچا۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔