22
انقرہ (پاک ٹوڈے): ترکیہ کے صوبے مالاطیہ میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں چار فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے۔
ترکیہ کی وزارت دفاع کے مطابق ایس 70 (S-70) ساخت کا فوجی ہیلی کاپٹر نامعلوم وجوہات کی بنا پر یشیل یورت ضلع کے علاقے سامان کوئے میں گر کر تباہ ہوا۔
وزارت دفاع نے حادثے کی وجوہات سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔
