بلوچستان میں انتہائی مطلوب شدت پسندوں کی معلومات دینے پر 25 کروڑ روپے تک انعام مقرر

کوئٹہ (پاک ٹوڈے): حکومت بلوچستان نے انتہائی مطلوب شدت پسندوں کے بارے میں مستند معلومات فراہم کرنے والے افراد کے لیے کروڑوں روپے کے انعامات کا اعلان کردیا ہے۔

معاون وزیر داخلہ برائے میڈیا امور بابریوسفزئی کے مطابق انتہائی مطلوب شدت پسندوں کے سروں پر 5 کروڑ سے 25 کروڑ روپے تک انعام مقرر کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ رحمان گل کے بارے میں مستند معلومات فراہم کرنے والے شخص کو 25 کروڑ روپے انعام دیا جائے گا، جبکہ بشیر زیب سے متعلق معلومات دینے والے کے لیے بھی 25 کروڑ روپے انعام مقرر کیا گیا ہے۔

بابریوسفزئی کا کہنا تھا کہ دیگر انتہائی مطلوب افراد کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر بھی مختلف انعامات مقرر کیے گئے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ شدت پسندوں سے متعلق مستند معلومات متعلقہ اداروں تک پہنچائیں تاکہ امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے میں مدد مل سکے۔

Related posts

حوثیوں کی سعودی بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی، جہازوں اور عملے کو انخلا کی ہدایت

حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا فیصلہ کن دور کل ہوگا

امریکی ریاست مسیسیپی میں طیارہ سمندر میں گر کر تباہ، 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک