کراچی میں گھریلو تنازع پر چھوٹے بھائی کے ہاتھوں بڑا بھائی قتل

کراچی (پاک ٹوڈے): شہر کے علاقے گلستانِ جوہر میں گھریلو تنازع پر چھوٹے بھائی نے چھریوں کے وار کرکے بڑے بھائی کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ کامران چورنگی کے قریب جنریٹر کی دکان پر پیش آیا، جہاں دونوں بھائیوں کے درمیان گھریلو معاملے پر تلخ کلامی ہوئی۔ اس دوران چھوٹے بھائی فیصل نے مبینہ طور پر بڑے بھائی شہزاد پر تیز دھار چاقو سے پے در پے وار کیے۔

واقعے میں شدید زخمی ہونے والے شہزاد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ملزم فیصل کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا، جبکہ اس کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا چاقو بھی برآمد کرلیا گیا۔

Related posts

2025 میں ہر گھنٹے پانچ خواتین اور بچیاں خاندان کے افراد کے ہاتھوں قتل ہوئیں، اقوام متحدہ کی رپورٹ

بلوچستان میں انتہائی مطلوب شدت پسندوں کی معلومات دینے پر 25 کروڑ روپے تک انعام مقرر

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز کا ملک گیر ہڑتال کا انتباہ، ایندھن کی قیمتیں 30 روز کے لیے مقرر کرنے کا مطالبہ