کابل (پاک ٹوڈے): باخبر ذرائع کے مطابق افغان حکومت کی خصوصی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر صوبہ پروان کے ضلع سالنگ میں ایک اہم اور ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے اغوا کار اور باغی گروپ جبہ مقاومت کے معروف کمانڈر حسیب (جو "قوای مرکز” کے نام سے مشہور تھا) کو ہلاک کر دیا ہے، جبکہ اس کے 13 ساتھیوں کو زندہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق حسیب قوای مرکز حال ہی میں پاکستان سے افغانستان داخل ہو کر ضلع سالنگ پہنچا تھا۔ یہ اہم کمانڈر اور اس کا پورا گروہ عوام میں خوف و ہراس، بدامنی، اغوا کاری اور بھتہ خوری جیسے سنگین جرائم میں ملوث تھا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ گروہ کسی بڑی تخریبی کارروائی سے قبل ہی افغان فورسز کی بر وقت اور کامیاب حکمتِ عملی کے باعث اپنے منطقی انجام کو پہنچ گیا اور ان کا سیکیورٹی مسائل پیدا کرنے کا منصوبہ مکمل طور پر ناکام بنا دیا گیا۔