طبی معائنے کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کی شفا انٹرنیشنل ہسپتال سے واپس اڈیالہ جیل منتقلی

راولپنڈی (پاک ٹوڈے): پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو اسلام آباد کے شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں طبی معائنے اور تفحوصات کے بعد واپس راولپنڈی کی اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو نصف شب کے وقت شدید سیکیورٹی حصار میں اڈیالہ جیل سے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کا طبی معائنہ کیا۔ تمام ضروری طبی مراحل مکمل ہونے کے بعد انہیں انتہائی سخت سیکیورٹی میں واپس اڈیالہ جیل لا کر ان کے سیل میں شفٹ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مختلف بیانات اور عدالتی درخواستوں کا تبادلہ بھی جاری تھا، تاہم طبی معاینے کی تکمیل پر انتظامیہ نے انہیں دوبارہ جیل منتقل کر دیا ہے۔

Related posts

سعودی عرب کے 2 ایئرپورٹس پر میزائل اور ڈرون حملے، 3 افراد زخمی

پشاور ہائیکورٹ کا لانگ مارچ سے متعلق درخواست پر عبوری ریلیف دینے سے انکار

وزیراعظم کی پی ٹی آئی کو لانگ مارچ ختم کرنے کی اپیل، مذاکرات کی پیشکش