پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ کو 195 رنز کی برتر برتری، علی عثمان کی 5 وکٹیں

لندن (پاک ٹوڈے): انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کے اختتام پر انگلش ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 366 رنز بنا کر پاکستان کے خلاف 195 رنز کی نمایاں برتری حاصل کر لی ہے۔
پاکستان کی پہلی اننگز محض 171 رنز پر ڈھیر ہونے کے بعد انگلینڈ نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ انگلش بیٹرز میں ہیری بروک 91، جارڈن کوکس 73، جو روٹ 66 اور ڈین لارنس 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ کھیل کے اختتام پر جیمی سمتھ 16 رنز اور جوفرا آرچر صفر پر کریز پر موجود ہیں۔
پاکستان کی جانب سے سپنر علی عثمان نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں اور اپنی سلیکشن پر ہونے والی تمام تر تنقید کا جواب میدان میں اپنی بہترین کارکردگی سے دیا۔

Related posts

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں اضافہ، سالانہ بنیادوں پر 9.66 فیصد ریکارڈ

باجوڑ میں نا معلوم افراد کی فائرنگ، چھٹی پر گھر جانے والا پولیس اہلکار ہلاک

لدھا سے گرفتار فوجی اہلکار نیک محمد مقامی مشران کی ضمانت پر رہا