ٹیسٹ کرکٹ میں سچن ٹنڈولکر کا سب سے زیادہ 68 نصف سنچریوں کا ریکارڈ برابر

لیڈز (پاک ٹوڈے): انگلش کرکٹ ٹیم کے بیٹر جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ کی دنیا میں ایک اور بڑا سنگِ میل عبور کرتے ہوئے بھارت کے سابق لیجنڈری بیٹر سچن ٹنڈولکر کا ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے کا ورلڈ ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔

پاکستان کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں جو روٹ نے 66 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ یہ ان کے کیریئر کی 68ویں ٹیسٹ نصف سنچری تھی، جس کے ساتھ ہی انہوں نے سچن ٹنڈولکر کے طویل عرصے سے قائم ریکارڈ کو چھو لیا۔ ٹنڈولکر نے اپنے 200 ٹیسٹ میچز کے کیریئر میں 68 نصف سنچریاں اور 51 سنچریاں بنائی تھیں۔

واضح رہے کہ جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں بھی دوسرے نمبر پر موجود ہیں اور وہ اب تک 14 ہزار سے زائد رنز بنا چکے ہیں۔

Related posts

حیدرآباد کا نیاز اسٹیڈیم 20 سال کیلئے پی سی بی کے حوالے کرنے کا معاہدہ آج ہوگا

پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ون ڈے ٹرائی سیریز کے لیے سکواڈز کا اعلان کردیا

پاکستان میں ہوم کرکٹ میچز کے نشریاتی حقوق پی ٹی وی نے 35 کروڑ روپے میں حاصل کر لیے