20
راولپنڈی (پاک ٹوڈے): اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق دونوں کی ملاقات کانفرنس روم میں ہوئی، جو جیل مینول کے تحت ہفتہ وار ملاقات کے شیڈول کے مطابق کرائی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچنے والے کسی وکیل کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، خالد یوسف چوہدری، نیاز اللہ نیازی، قاسم خان، اویس یونس اور فیصل ملک بھی عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔
