10
اسلام آباد (پاک ٹوڈے): مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔
طارق فضل چوہدری کے مطابق ایمرجنسی نافذ کرنے کی صورت میں پاکستان پیپلز پارٹی حکومت کے ساتھ تعاون کرے گی، جبکہ اس اقدام کے لیے جو بھی سیاسی نقصان برداشت کرنا پڑا، حکومت اس کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے معاملے پر مشاورت جاری ہے اور حتمی فیصلہ حکومتی سطح پر کیا جائے گا۔ اس سے قبل بھی طارق فضل چوہدری کہہ چکے ہیں کہ صوبے میں گورنر راج کے بجائے ایمرجنسی کا آپشن زیر غور ہے۔
