12
اسلام آباد (پاک ٹوڈے): انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
اے ٹی سی کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے جنید اکبر اور دیگر ملزمان کے خلاف بھی دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو جلد چالان پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
پولیس کی جانب سے کیس کا چالان تاحال عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکا، جس پر عدالت نے پولیس کو چالان جلد پیش کرنے کا حکم دیا۔
بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ یہ مقدمہ 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق تھانہ مارگلہ میں درج ہے۔
