7
پشاور (پاک ٹوڈے): ضلع باجوڑ کی تحصیل سلارزئی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گل رحیم جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کی تلاش جاری ہے، جبکہ فائرنگ کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
