14
جنوبی وزیرستان (پاک ٹوڈے): جنوبی وزیرستان لوئر کے ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ 27 اکتوبر کی رات پاک افغان فورسز کے درمیان جھڑپوں کے دوران انگور اڈہ بازار اور گھروں پر فائرنگ ہوئی، جس کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق مارٹر گولہ گرنے سے بازار میں متعدد دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ سرحد پر تعینات پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی ہے۔
افغان حکام کی جانب سے واقعے پر تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
