11
کابل (پاک ٹوڈے): افغانستان کے صوبہ جوزجان میں تاریخی مقامات پر غیر قانونی کھدائی اور نایاب پرندوں کے شکار کے الزام میں 12 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
جوزجان پولیس کمانڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتاریاں ضلع فیض آباد کے علاقے کوہستان میں کی گئیں۔ حکام کے مطابق ملزمان ایک خصوصی آلے کی مدد سے ایسے تاریخی مقامات تلاش کرنے کی کوشش کر رہے تھے جہاں سونا موجود ہونے کا امکان تھا۔
پولیس کے مطابق گرفتار افراد نایاب پرندوں کا شکار بھی کرنا چاہتے تھے، جس کے لیے سرکاری اجازت نامہ ضروری ہے۔
