8
پشاور (پاک ٹوڈے) علاقہ شیخان میں قبرستان سے بچی کی میت نکالنے کے افسوسناک واقعے کا سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد نے فوری نوٹس لے لیا۔
سی سی پی او پشاور نے ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر ملنگ جان کو واقعے کی مکمل رپورٹ فوری طور پر پیش کرنے کا حکم دے دیا، جبکہ واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے کر شفاف اور مکمل تحقیقات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے میں مبینہ طور پر گرفتار ملزم سلمان ولد افغان، سکنہ ایف سی گیٹ باڑہ قدیم کا تعلق افغانستان سے بتایا گیا ہے۔
سی سی پی او پشاور نے اہل علاقہ سے اپیل کی ہے کہ وہ پُرامن رہیں اور تحقیقات مکمل ہونے تک صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔
