14
کرک (پاک ٹوڈے): خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں تھانہ خرم کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد کے خلاف کارروائی کے دوران ڈی ایس پی سی ٹی ڈی عمران الدین، ایس ایچ او تھانہ لتمبر افضل اعوان اور دو پولیس اہلکار مارے گئے۔
اطلاعات کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس اہلکار نامعلوم مسلح افراد کے خلاف کارروائی کر رہے تھے۔ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔
