7
باکو (پاک ٹوڈے): آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب اور مخصوص لباس سے متعلق پابندیوں کے خلاف طالبات اور اساتذہ نے احتجاج شروع کر دیا ہے۔
نئے ضابطۂ لباس کے تحت بعض طالبات اور اساتذہ کو اسکولوں میں داخلے سے روکے جانے کے بعد مظاہرے کیے گئے، جبکہ کم از کم دو اسکولوں میں طالبات نے کلاسوں کا بائیکاٹ بھی کیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں طالبات کو روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ مظاہرین کی جانب سے لباس سے متعلق پابندیوں اور مذہبی آزادی کے معاملے پر احتجاج کیا جا رہا ہے۔
