9
ماردین (پاک ٹوڈے): ترکیہ کے پولیس حکام نے ماردین کے ضلع میدیات میں 80 افغان تارکین وطن کو گرفتار کرلیا، جن کے پاس ترکیہ میں رہائش کے قانونی دستاویزات موجود نہیں تھے۔
ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے ایک مشکوک مال بردار گاڑی کی تلاشی کے دوران اس کے خفیہ خانوں میں چھپے ہوئے افغان تارکین وطن کو شناخت کرکے حراست میں لیا۔
رپورٹس کے مطابق پولیس نے انسانی اسمگلنگ کے الزام میں ایک شخص کو بھی گرفتار کیا ہے۔ ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے اسے جیل بھیجنے کا حکم دیا گیا۔
