بیجنگ (پاک ٹوڈے): چین کا شین ژو 24 انسانی خلائی مشن تین خلا بازوں کو لے کر بدھ کے روز خلا کی جانب روانہ ہوگیا۔ مشن میں پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی بھی شامل ہیں۔
چینی خلائی حکام کے مطابق مشن کو شمال مغربی چین کے جیوچوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانگ مارچ 2 ایف راکٹ کے ذریعے روانہ کیا گیا۔ راکٹ سے علیحدگی کے بعد خلائی جہاز اپنے مقررہ مدار میں داخل ہوگیا۔
مشن میں چین کے خلا باز تانگ ہونگ بو اور وو یی بھی شامل ہیں۔ تانگ ہونگ بو مشن کی قیادت کر رہے ہیں، جبکہ محمد ذیشان علی سائنسی تجربات میں حصہ لیں گے۔
مشن کے دوران خلا باز چین کے تیانگونگ خلائی اسٹیشن پر قیام کریں گے، جہاں مختلف سائنسی سرگرمیاں انجام دی جائیں گی۔
