1
دوحہ (پاک ٹوڈے): پاکستان شاہینز نے نیپال اے کو 96 رنز سے شکست دے کر رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
پاکستان کی جانب سے دیے گئے 169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیپال اے کی ٹیم صرف 72 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ نیپال کے 9 بلے باز ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکے، جبکہ 6 کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے محمد حسنین اور سفیان مقیم نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ عمران رندھاوا نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
اس شاندار کامیابی کے ساتھ پاکستان شاہینز نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
