9
بنوں (پاک ٹوڈے): بنوں کے نواحی علاقے پٹونہ مامندخیل میں سیکیورٹی صورتحال کشیدہ ہوگئی، جہاں ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں اور امن کمیٹی کے ارکان کو مسلح افراد نے محاصرے میں لے لیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق محصور اہلکاروں نے اپنے ساتھیوں اور شہریوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ضلعی پولیس نے اضافی نفری طلب کی، جو محصور اہلکاروں کی مدد کے لیے علاقے کی جانب روانہ کردی گئی۔
پولیس حکام کے مطابق محصور اہلکاروں کو بحفاظت نکالنے کے لیے کارروائی جاری ہے۔ تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم واقعے کے باعث علاقے میں خوف و ہراس اور کشیدگی پائی جاتی ہے۔
