نیویارک (پاک ٹوڈے): امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایران سے متعلق بیان پر شدید تنقید کرتے ہوئے ایران کے خلاف جنگ کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیا ہے۔
برنی سینڈرز نے کانگریس سے مطالبہ کیا کہ وہ ایران کے خلاف جنگ کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کرے۔ انہوں نے ٹرمپ کی جانب سے ایران کو تباہ کرنے کی بات کو جنگی جرم قرار دیا۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے متعلق کہا تھا کہ انہیں ایک بڑا فیصلہ کرنا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ آیا ایران کے ساتھ ایسا معاہدہ ہوگا جس کے نتیجے میں وہ دوبارہ تعمیر ہو کر پہلے سے زیادہ مضبوط ملک بنے گا یا وہ اسلامی جمہوریہ کو تباہ کر دیں گے تاکہ اسے دوبارہ لوگوں اور ممالک کو نقصان پہنچانے کا موقع نہ مل سکے۔
ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے یہ بھی کہا تھا کہ کیا وہ اسے جہنم میں دھکیل دیں۔
