11
جنوبی وزیرستان (پاک ٹوڈے): ضلع جنوبی وزیرستان کی تحصیل لڈھا میں 19 اگست کو مقامی طالبان کی طرف سے تحویل میں لیے گئے فوجی اہلکار نیک محمد ولد مجاہد کو مقامی مشران (بزرگوں) کی ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فوجی اہلکار نیک محمد کو 19 اگست کو تحصیل لڈھا کے علاقے سے تحویل میں لیا گیا تھا، جس کے بعد علاقے کے معززین اور مشران نے معاملے میں مداخلت کی۔
مقامی مشران کی ضمانت اور اس شرط پر کہ وہ مستقبل میں ڈیوٹی سرانجام نہیں دیں گے، اہلکار کو محفوظ طور پر رہا کر کے اقوام کے حوالے کر دیا گیا۔
