17
پشاور (پاک ٹوڈے): خیبرپختونخوا میں یومِ آزادی کے موقع پر مختلف حادثات اور طبی ہنگامی صورتحال کے نتیجے میں ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ پر رہنا پڑا۔
ریسکیو حکام کے مطابق 14 اگست کے روز صوبے بھر میں مجموعی طور پر 467 میڈیکل ایمرجنسیز رپورٹ ہوئیں، جبکہ تیز رفتاری اور لاپرواہی کے باعث 173 روڈ ٹریفک حادثات پیش آئے۔
علاوہ ازیں تفریحی مقامات، دریاؤں اور ندی نالوں میں نہانے کے دوران ڈوبنے کے 6 مختلف واقعات سامنے آئے، جن میں مجموعی طور پر 15 افراد پانی کے تیز بہاؤ کی زد میں آئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 5 افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا، جبکہ باقی 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔
